Press Release details

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے سندھ میں گھریلو تشدد سے متعلق 2025ء کی پہلی ششماہی فیکٹ شیٹ جاری کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2025ء) سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے سندھ میں گھریلو تشدد سے متعلق 2025ء کی پہلی ششماہی فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2025ء کے دوران صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 204 گھریلو تشدد کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 150 جسمانی تشدد، 50 جنسی تشدد اور 4 نفسیاتی تشدد کے کیسز شامل ہیں۔ فیکٹ شیٹ میں صوبے بھر میں گھریلو تشدد کے کیسز کو جسمانی، جنسی اور نفسیاتی تشدد کی اقسام کے تحت پیش کیا گیا ہے جو سندھ پولیس سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ضلع کیماڑی میں سب سے زیادہ جسمانی تشدد کے 59 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنسی تشدد کے حوالے سے کراچی شرقی میں سب سے زیادہ 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق گھریلو تشدد شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں گہرائی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 98 چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے اور 70 کیسز زیر سماعت ہیں تاہم اس دوران کسی بھی کیس میں سزا نہیں سنا گئی جبکہ 14 کیسز میں بریت یا واپسی کی کارروائی ہوئی۔ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے اس موقع پر کہا کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رپورٹنگ کا نظام فعال ہے تاہم گھریلو تشدد کے کیسز میں سزائوں کی شرح کو بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ اور سماجی بہبود کے محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی سمیت متاثرین کے تحفظ کے موثر اقدامات اور عوامی آگاہی مہمات ناگزیر ہیں۔

Contact
  • 901, Green Trust Tower, Jinnah Avenue, Islamabad
Get Involved

©2023 Sustainable Social Development Organization